: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کے ہندوستان میں پاؤں پھیلانے کے اندیشوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مسلم معاشرہ میں ملک کی روایت اور اقدار اس طرح رچے بسے ہیں کہ وہ اس تنظیم کو ہندوستان میں پیر نہیں جمانے دیگا ۔ مسٹر سنگھ نے
راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ ہندوستان میں اسلامک اسٹیٹ کے تعلق سے تشویش کی صورتحال نہیں ہے۔ اس تنظیم کے پیر ملک میں جم نہیں پائیں گے کیونکہ مسلم معاشرہ میں ملک کی روایت اور اقدار اس حد تک رچے بسے ہیں کہ وہ اسے ہندوستان میں فروغ حاصل ہونے نہیں دے گا۔